کاسرگوڈ، 5؍ فروری (ایس او نیوز) منجیشور پولیس اسٹیشن کے افسران نے دو جویلیری ایجنٹس کو اغواء کرنے اور لوٹنے کے معاملے میں مزید 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے، جس سے اب تک گرفتارملزمیں کی تعداد ہوگئی ہے۔
اس سے قبل عبدالرحمٰن اور ناصر نامی دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اب گرفتار ہونے والوں کی شناخت عبدالعزیز (27 سال)، عبدالرووف (26 سال)، محمد اقبال (27 سال)، محمد رضوان (27 سال) اور رنجیت کمار(27 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اغوا اور لوٹ کی واردات انجام دینے والے ملزم نمبرایک اور دو ابھی فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے کوشش تیز کدردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 10دسمبر 2020 کو منگلورو سے کاسرگوڈ جارہے جیویلیری ایجنٹس مہیش اور اویناش کو اغوا کرکے کروڈاپاڈاو علاقے میں لے جایا گیا تھا اور ان کے پاس موجود 14لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے۔